۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں سب سے زیادہ عادل اور انصاف پسند فرد کا تعارف کرایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "الأمالي للصدوق" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:

أعدَلُ النّاسِ مَن رَضِيَ لِلنّاسِ ما يَرضى لِنَفسِهِ، وكَرِهَ لَهُم ما يَكرَهُ لِنَفسِهِ

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

سب سے زیادہ عادل شخص وہ ہے جو دوسرے لوگوں کے لیے وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے اور جو اپنے لیے پسند نہیں کرتا وہ دوسروں کے لئے بھی پسند نہ کرے۔

الأمالي للصدوق: ۷۲/۴۱

تبصرہ ارسال

You are replying to: .